Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
سمستی پور، 2 جنوری، ( فیروز عالم ):سمستی پور کے ایس پی ونئے تیواری نے بدھ کو او پی پولیس اسٹیشن شیواجی نگر کا معائنہ کیا، معائنہ کے دوران او پی تھانہ صدر کمل رام سے مختلف واقعات کے بارے میں دریافت کیا، ساتھ ہی ہتھوری پولیس اسٹیشن کے صدر وشال کمار سنگھ کو علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلانے کی ہدایت دی ساتھ ہی رات کی گشت کو تیز کرنے کی ہدایت دی، اور مجرمانہ واقعات پر قابو پانے کے لیے پولس افسران کو ٹپس بھی دی گئیں، معائنہ کے دوران سمستی پور کے ایس پی نے تھانہ کے تمام پولس افسران کو ہدایت دی کہ اگر کسی کی طرف سے شراب کے بارے میں خفیہ اطلاع دی جاتی ہے اس کے بعد شراب کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے فوری کارروائی کی گئی، جبکہ ہتھوری پولیس اسٹیشن کے صدر وشال کمار سنگھ کو لاپرواہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں، سمستی پور کے معائنہ کے دوران جانکاری دیتے ہوئے ایس پی نے بتایا کہ معائنہ کے دوران مختلف معاملات میں تھانہ جات کا جائزہ لیا گیا، تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات دی گئیں، جرائم اور شراب کی روک تھام کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں اس کے بعد بھی اگر کسی بھی معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی پائی جاتی ہے تو پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، موقع پر ہتھوری تھانہ صدر وشال کمار سنگھ ایس آئی کندن کمار رمیش کمار متھلیش پاسوان محمد ہاشم سمیت تمام پولیس کے افسران موجود تھے