اڈانی گروپ کا اہم فیصلہ، 20 ہزار کروڑ کا ایف پی او منسوخ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb

نئی دہلی،2 فروری: اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی انٹرپرائزیز نے ایف پی او لانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ 20,000 کروڑ روپے کے ایکویٹی حصص کے ایف پی او کی منسوخی کے بعد سرمایہ کاروں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ کمپنی کے بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز نے بدھ کی رات یہ اہم فیصلہ لیا۔ کمپنی نے یہ فیصلہ حصص بازار میں اتار چڑھاو? کی وجہ سے کیا ہے۔