تھلاپتی 67 کی کاسٹ میں سنجے دات، ترشا، گوتم مینن اور ارجن ہوئے شامل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb

ممبئی،02فروری(ایم ملک)حال ہی میں پروڈکشن ہاؤس 7 اسکرین اسٹوڈیوز نے تھلاپتی وجے کے ساتھ اپنے اگلے فلم پروجیکٹ کا اعلان کیا جس کا عنوان تھالاپتی 67 ہے ۔ اس فلم کی شوٹنگ چند روز قبل شروع ہوئی ہے ۔اب پروڈکشن ہاؤس نے فلم کی کاسٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سنجے دت، ارجن، گوتم مینن، میتھیو تھامس، منصور علی خان اور ترشا کرشنن شامل ہیں۔مزید برآں، اس پروجیکٹ میں تھلاپتی وجے سر اور تریشا کرشنن کی سنسنی خیز آن اسکرین جوڑی نظر آئے گی، جو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد ’تھلاپتی 67‘ کے لیے دوبارہ ایک ہو رہے ہیں۔’تھلاپتی 67′ درحقیقت ایک خاص پروجیکٹ ہے کیونکہ یہ دو بلاک بسٹر، ماسٹر اور واریسو پیش کرنے کے بعد تھلاپتی وجے سر اور 7 اسکرین اسٹوڈیوز کے تیسرے اشتراک کو نشان زد کرتا ہے ۔ یہ فلم تھلاپتی وجے اور لوکیش کنگراج کے دوبارہ ملاپ کی بھی نشاندہی کرتی ہے ۔ اس سے پہلے ان کی آخری فلم ‘ماسٹر’ کو زبردست کامیابی ملی ہے ۔7 اسکرین اسٹوڈیوز کی تھیلاپتھی 67 کو لوکیش کناگراج ڈائریکٹ کریں گے ۔ فلم میں تھلاپتی وجے سر، سنجے دت اور ترشا کرشنن نظر آئیں گے ۔ اس فلم کو ایس ایس للت کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔