Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
دربھنگہ(فضا امام) 2 فروری:- این،ایس،ایس،یونٹ سی، ایم بی، کالج ڈیوڑھ، گھوگھر ڈیہا، مدھوبنی کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر عبدالودود قاسمی کی اطلاع کے مطابق آج متھلا کے لال جناب للت ناراین مشرا کی 101 ویں جینتی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک مخصوص تقریب منعقد کی گئی جس میں کالج کے اساتذہ سمیت طلباء و طالبات بالخصوص این، ایس، ایس کے رضا کار بڑھ چڑھ کر حصہ لیے ، پروگرام کی صدارت ڈاکٹر کیرتن ساہو (پرنسپل سی، ایم، بی، کالج )نے کی جبکہ نظامت کے فرائض (این،ایس،ایس،کے پروگرام آفیسر)ڈاکٹر عبد الودود قاسمی نے انجام دیتے ہوئے مذکورہ جینتی کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ للت بابو کی پیدائش 2/ فروری 1932ءکو سہرسہ ضلع کے بسن پٹی گاؤں میں ہوئی،ڈاکٹر قاسمی نے موصوف کی حیات اور ان کی اہم خدمات کی چند جھلکیوں کو پیش کرتے ہوئے مزید یہ کہا کہ للت بابو متھلا ہی نہیں ملک کے عظیم سیاسی رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ ان کی وزارت اور قیادت میں متھلا اور بالخصوص میتھلی زبان کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوءی اور خاص مقبولیت حاصل ہوئی ۔ آج کی اس تقریب میں نیی نسل کو للت نارائن مشر کی شخصیت اور کارناموں سے واقف کرانے کے لیے این، ایس،ایس، کےزیر اہتمام رضاکار طلبا و طالبات کے درمیان ایک تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر للت بابو کی حیات اور کارنامے کو متعدد بچوں نے اپنے اپنے انداز میں پیش کیا اس تقریری مقابلہ میں بہترین تقریر کرنےوالوں میں سوما کماری ،سونی کماری ،پوجاکماری،پشپاکماری، کے نام شامل ہیں فیصل اور جج کی حیثیت سے ڈاکٹر بھاگوت منڈل،ڈاکٹر سوجیت کمار اور ڈاکٹر محمد نوشاد انصاری نے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان کیا،ان تینوں منتخب طلباء کو این، ایس، ایس کی جانب سے میڈل اور سرٹیفکیٹ کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کے ہاتھوں دیا گیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کیرتن سا ہو نے کہا کہ سابق وزیر ریل للت بابو کی بیش بہا خدمات میں سے ایک اہم خدمت اور کارنامہ متھلا کے پسماندہ علاقوں میں جھنجھار پور،لوکہا فاربس گنج جیسے پسماندہ علاقوں میں جو ریلوے کی سہولیات فراہم ہیں یہ سب للت بابو کی دین ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ان کے بعد شعبہ میتھلی کے دو اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بھاگوت منڈل اور ڈاکٹر رتن کماری جھا نے کہا کہ آج میتھلی زبان کو جو قومی درجہ حاصل ہے اور ہم جیسے ہزاروں لوگ میتھلی زبان کے استاد کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اور خود کفیل ہیں ان تمام باتوں کا سہرا مرحوم للت بابو کو ہی جاتا ہے ایشور ان کی آتما کو شانتی دے،ڈاکٹر جیتندر کمار سنگھ (صدر شکچھک سنگھ)نے کہا کہ آج آج 2/ فروریمرحوم کی یوم پیدائش ہے آج کے دن ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم بھی للت بابو کی راہوں پر چل کر متھلا اور ملک کے وقار کو بحال رکھنے اور اونچا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے،ڈاکٹر ہری شنکر راے( بڑا بابو)نے کہا کہ آج ہمارے کالج سمیت ہماری یو نیورسٹی بڑے پیمانے پر للت بابو کی 101ویں جینتی منا رہی ہے یہ بہتر قدم ہے اس قسم کے پروگراموں سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری نءی نسل اپنے بزرگوں کے کارناموں سے واقف ہوگی اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلےگی۔نشست میں شرکت کرنے والے اساتذہ میں ڈاکٹر اوپیندر کمار راوت،ڈاکٹر اوپیندر کمار یادو، ڈاکٹر دھرمندر کمار ،ڈاکٹر جیتندر کمار سنگھ، ڈاکٹر اجے کمار، ڈاکٹر پروین کمار،ڈاکٹر برندر کمار ، کے علاوہ غیر تدریسی ملازمین ودیا منڈل،ودیا ساگر جھا،رام پرکاش ،دلیپ کمار کے نام شامل ہیں۔