Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
پٹنہ،02فروری :بہار کے سینئر آئی اے ایس افسر کے کے پاٹھک کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاستی انتظامی سروس نے الزام لگایا ہے کہ وہ بہار ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد بہار ایڈمنسٹریٹو سروس کے اہلکار سیکرٹریٹ (بی اے ایس اے ) تھانے پہنچے اور کے کے پاٹھک کے خلاف درخواست داخل کی۔دوسری جانب بہار ایڈمنسٹریٹو سروس کے صدر ششانک شیکھر نے کہا کہ کے کے پاٹھک کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں انہوں نے بہار ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کے لیے نازیبا الفاظ کہے ہیں جو کہ کہیں سے بھی وقار کے حق میں نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے مقدمہ درج کرنے کے لیے سیکرٹریٹ تھانے میں درخواست دی ہے۔ اس معاملے میں سیکرٹریٹ تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ ایک درخواست آئی ہے، پولیس اس درخواست کو دیکھ رہی ہے۔ بہار کے سینئر آئی اے ایس افسر اور محکمہ آبکاری کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے۔پاٹھک کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بہار کے لوگوں اور انتظامی سروس کے افسران کو گالی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔