Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 3 فروری 2023 کو سی پی آئی ایم مقامی کمیٹی کی میٹنگ سہسرام میں منعقد ہوئی جسمیں خصوصی طور پر سی پی آئی ایم لیڈر محمد ستار انصاری نے شرکت کی ۔ انہوں نے مذکورہ میٹنگ میں اور ایک پریس ریلیز جاری کر کہا کہ سہسرام میونسپل کارپوریشن علاقہ کے گاؤں سکریا میں 17 بے گھر بے زمین غریبوں کو ڈیڑھ اعشاریہ مکان کے لئے زمین الاٹ کی گئی تھی لیکن اس زمین پر مقامی اسکول انتظامیہ نے قبضہ کر رکھا ہے، جن غریبوں کو زمین کی پرچی مل گئی وہ اس زمین سے محروم ہو سکے ہیں ۔ سی پی آئی ایم لیڈر محمد ستار انصاری نے ضلع کلکٹر اور حکومت سے کاغذات رکھنے والوں کو جلد از جلد اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے تو احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچیگا۔ اور تحریک مزید تیز کی جائیگی میٹنگ میں رام لال رام، بھرت بند، شمبھو کمار یادو، گنیش کہار، مہندر شاہ، للیتا کنڑ، غلام نبی انصاری و دیگر موجود تھے ۔