ملک کی پہاڑی ریاستوں میں آج ہوسکتی ہے برف باری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

نئی دہلی،3 فروری : انڈیا میٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے آج (جمعہ) کو کچھ ریاستوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے ایک افسر نے صبح یہ معلومات دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایکٹیو ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اروناچل پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر میں اس ہفتے کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ جنوبی ہند کی ریاستوں میں ماہی گیروں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں برف باری کے امکانات ہیں۔ چمولی ضلع کے کچھ حصوں میں برفانی تودے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس عہدیدار نے کہا کہ ملک میں موسم مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ کبھی اچانک سردی پڑ رہی ہے تو کبھی تیز دھوپ گرمی کا احساس دلا رہی ہے۔ دہلی-این سی ا?ر، اترپردیش، بہار اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ا?ئندہ دو دن تک مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کے مختلف حصوں میں سرد لہر کے حالات کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے میدانی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔