بورس جانسن کے بھائی جو نے اڈانی سے منسلک کمپنی سے دیا استعفیٰ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

لندن،3 فروری : برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے چھوٹے بھائی لارڈ جو جانسن نے اڈانی انٹرپرائزیز کی فالو آن پبلک آفر سے منسلک کمپنی کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ برطانیہ کی ایک فرم ہے۔ اس نے ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی کی کمپنی کے ایف پی او میں سرمایہ کاری کی ہے۔
اڈانی نے ایک دن پہلے اپنے ایف پی او کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی کے شیئر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے یوکے کمپنیز ہائوس کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 51 سالہ لارڈ جو جانسن کو گزشتہ سال جون میں لندن میں قائم ایلارا کیپیٹل پی ایل سی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ جیسے ہی بدھ کو اڈانی گروپ نے اپنے ایف پی او کو واپس لینے کا اعلان کیا، جو نے استعفیٰ دے دیا۔