وزیر اعلیٰ نے ’سمادھان یاترا‘ کے دوران ارریہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، مسائل کے حل کیلئے افسران کو ضروری ہدایتیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

۔ کھاد کی کالابازاری کر نے والوںاور بجلی بل میںبے ضابطگی کرنے والوں کی شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں:وزیر اعلیٰ

پٹنہ، 03 فروری ،2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج’سمادھان یاترا‘ کے دوران ارریہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت چل رہے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ارریہ ضلع کے تحت رانی گنج بلاک کی کھرہٹ پنچایت کا دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے کئے جا رہے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہر گھر نل کاجل ، ہر گھر پکی گلی ،نالی کی تعمیر ،وزیر اعلیٰ دیہی سولر اسٹریٹ لائٹ اسکیم سمیت دیگر ترقیاتی کاموںکاجائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے کسانوں کی دلچسپی کے گروپ ’جل پری جیویکا مہیلا فش پروڈیوسر گروپ‘ کی طرف سے تالاب میں کی جا رہی مچھلی پروری ، بطخ پروری کا وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کو جیویکا دید ی مسزوندنا دیوی نے بطح پالنے سے ہو رہے فائدے اور جیویکا گروپ میں شامل ہونے کے بعد معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں بتایا۔ مقامی لوگوں کی شکایت پروزیر اعلیٰ نے افسران کو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھادکالا بازاری کر نے والوں اور بجلی کے بلوں میں بے ضابطگی میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ کھاد کی کالا بازری کر کے مہنگی قیمت میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے بجلی کے زیادہ بلوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، ان کی تحقیقات کریں اور گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ آرگینک اورکم موثر آبپاشی پر مبنی تکنیک سے کی جارہی بیگن، لہسن، گوبھی، شملہ مرچ، پالک وغیرہ کی کھیتی کا وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیا۔ بہار مہادلت وکاس مشن کے تحت چلائے جانے والے سنجولا کشوری گروپ بدری رشی دیو ٹولہ کھرہٹ کی لڑکیوں سے وزیر اعلیٰ نے بات کی۔ وزیر اعلیٰ نے آنگن واڑی سنٹر کے قریب مستحقین کو بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں حوالے کیں۔ ’چیف منسٹر انٹر کاسٹ میرج پروموشن گرانٹ اسکیم‘، چیف منسٹر ڈس ایبلڈ میرج پروموشن اسکیم کے استفادہ کنندگان کو چیک دیا۔’ لوہیا سوچھ بہارمہم‘ کے تحت بنائے گئے’ عزت گھر‘ اجابت خانہ کی چابی نے مستحقین کو دی۔
وزیر اعلیٰ نے رانی گنج بلاک کی موہنی پنچایت کا بھی دورہ کیا۔ موہانی پنچایت میں ہر گھر نل کا جل ، پکی گلی اور نالی سمیت حکومت کے ذریعہ دی گئی عوامی سہولیات اور ترقیاتی اسکیموں کا وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیا ۔’ بہار کوسی بیسن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ‘کے تحت وزیر اعلیٰ نے محکمہ مویشی و ماہی پروری وسائل کے تالابوں میں کی جارہی مکھانہ کی کھیتی، ماہی پروری اور بطخوں کے پالنے کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے مکھانہ واشنگ ڈرم، مکھانہ ہارویسٹنگ ڈرم، مکھانہ ہلنگ مشین وغیرہ کے بارے میں مستفید مسٹر پردھان بسرا اور مسٹر لکشمن بسرا مکھانا پیداوار کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ مویشی و ماہی پروری وسائل محکمہ کے تحت مکینکل ایریٹر کا بٹن دبا کر وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا۔ زراعت کے سکریٹری جناب این سرون کمار نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ مکینیکل ایریٹرز کے ذریعے تالابوں میں آکسیجن سرکولیٹ کرایاجاتا ہے۔ مکینیکل ایریٹر تالاب کے پانی میں آکسیجن کی سطح کو مینٹن رکھتا ہے۔ اس سے مچھلیوں کی تیزی سے نشوونما ہوتی ہے۔’ مکھیہ منتری کشل شرمک اُدمی کلسٹر اسکیم‘ کے تحت قائم ’میسرز ایم بی مکھانہ کلسٹر ‘میں لگائی گئی تھریسنگ مشین، مکھانا پیکیجنگ وغیرہ کا وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا۔ میسرز ایم بی مکھانہ کلسٹر کے صدر جناب پردھان بسرا نے وزیر اعلیٰ کو مکھانہ کی پیداوار کے عمل کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں مکھانا کی ترقی کا کام بہتر انداز میں کیا جارہا ہے۔ آپ لوگ مکھانہ کی پیداوار سے لے کر اس کی پیکیجنگ تک کام بہتر طریقہ سے کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ سماجی فلاح کے تحت مسلم لاوارث/طلاق شدہ خواتین مدد اسکیم کی مستفدین کو علامتی چیک کیا۔ طالبات نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر استقبالیہ گیت گائے۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور حکومت سے ان کی توقعات کے سلسلہ میں آگاہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کے افسران کو عوامی مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ کو مقامی عوامی نمائندوں، لیڈران اور ضلعی انتظامیہ نے خیرمقدم کیا۔ دورے کے دوران گاؤں والوں نے مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، آبی وسائل و اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، وزیر تعلیم و ارریہ ضلع کے انچارج وزیر جناب چندر شیکھر، خوراک و صارفین تحفظ کی وزیر مسز لیسی سنگھ ، آفات مینجمنٹ کے وزیر جناب شاہنواز ،اقلیتی فلاح کے وزیر محمد زماں خان ، توانائی، رکن اسمبلی جناب اچمت رشی دیو ، رکن اسمبلی جناب عابد الرحمن، چیف سیکریٹری جناب عامر سبحانی،ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹر ی ڈاکٹر ایس سدھارتھ،وزیر اعلیٰ کے سیکریٹر مسٹر انوپم کمار ، زراعت کے سکریٹری مسٹر این سرون کمار، سکریٹری سماجی فلاح مسٹر پریم سنگھ مینا،ایس سی ، ایس ٹی بہبود کے سیکریٹری مسٹر دیویش سہرا، پورنیہ کمشنر مسٹر منوجو کمار،آئی جی پورنیہ مسٹر سریش پرساد چودھری ، ڈی ایم ارریہ مسز عنایت خان ، ایس پی مسٹر اشوک کمار سمت دیگر سینئر افسرا ن موجود تھے ۔