ملہوترا خاندان نے بہو کیارا کا پرجو ش استقبال کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Feb

اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈوانی اس وقت بالی ووڈ میں سرخیوں میں ہیں۔ سدھارتھ اور کیارا 7 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سڈ اور کیارا نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری مستقل بکنگ ہوچکی ہے۔
سدھارتھ-کیارا شادی کے اگلے ہی دن دہلی روانہ ہو گئے۔ کیارا بھی اپنے سسرال جانے کے لیے بہت پرجوش تھیں۔ اس جوڑے کو شادی کے بعد پہلی بار جیسلمیر ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔
اسی دن رات کے وقت کیارا کو ایک خوبصورت سرخ لباس میں دہلی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ کیارا بہت خوش نظر آ رہی تھیں، جب کہ ان کے چہرے پر نئی دلہن کی چمک صاف دکھائی دے رہی تھی۔ دہلی پہنچنے کے بعد کیارا اور سدھارتھ نے پیپرازی اور میڈیا رپورٹرز میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
سدھارتھ کے گھر پر دونوں کے استقبال کی تیاریاں بھی کی گئیں۔ ملہوترا کے بنگلے کو نئی دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ ملہوترا خاندان نے اپنی نئی بہو کا بڑے دھوم دھام سے استقبال کیا۔ اس موقع پر سدھارتھ اور کیارا نے بھی گھر والوں کے ساتھ بھانگڑہ ڈانس کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے گھر کے باہر سے ایک ویڈیو فی الحال وائرل ہو رہا ہے۔