Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Feb
سڈنی،9فروری : آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کی 2 کروڑ سے زائد مالیت کی وصیت سامنے آگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 20.7 ملین ڈالر کے اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا جبکہ سابقہ اہلیہ سیمون اور دوست لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔ شین وارن کی وصیت کے مطابق جائیداد کا 31 فیصد حصہ ان کے بچوں کو دیا جائے گا جبکہ 7 فیصد دیگر رشتے داروں کو ملے گا۔ وصیت کے مطابق 2 فیصد بھائی جیسون کو ملے گا جبکہ ڈھائی ڈھائی فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے بیٹے جیکسن کو ایک مہنگی موٹربائیک اور 2 گاڑیاں بھی وصیت کے تحت ملیں گی جن کی اندازے کے مطابق مالیت 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر ہے۔رپورٹس کے مطابق شین وارن کے 20.7ملین ڈالر کی وصیت میں انکا وکٹوریہ میں واقع گھر شامل ہے جس کی مالیت 65 لاکھ ڈالر ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے آسٹریلین بینک اکاؤنٹ میں 50 لاکھ ڈالر بھی موجود تھے جبکہ ایک دوسرے بینک میں بھی ان کے لگ بھگ 5 لاکھ ڈالر تھے۔رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر 30 لاکھ ڈالر شیئرز کے بھی مالک تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں 52 سال کی عمر میں شین وارن کی دل کا دورہ پڑنے کے باعث تھائی لینڈ میں موت واقع ہوگئی تھی۔