مجاہدآزادی جیالال کی یوم وفات پر تعزیتی اجلاس کاانعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Feb

سہرسہ،10فروری (سالک کوثر امام) آزاد بھارت کے سمری بختیارپور اسمبلی حلقہ کے پہلے رکن اسمبلی اورکھگڑیاپارلیمانی حلقہ کے دوسرے رکن پارلیمنٹ   مجاہدآزادی جیال لال منڈل کاپچاسواں یوم وفات آج بروز جمعرات سمری بختیارپور نگرپریشد حلقہ کے رنگینیاں واقع ان کے آبائی مکان کے احاطہ میں  تزک و احتشام کے ساتھ منایاگیا۔ اس موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی جلسہ کاانعقادکیاگیا۔ وہیں اس موقع پر ان کے گھرکے قریب مشرقی جانب ان کے جائے مجسمہ کاسنگ بنیادرکھاگیا۔ تعزیتی اجلاس کی صدارت ضلع پریشد کے صوبائی ایسوسی ایشن کی صدروکھگڑیاپارلیمانی حلقہ کی سابق ایم پی امیدوارکرشناکماری یادو نے کی ، جب کہ نظامت کے فرائض صحافی اکرام عالم علیگ نے انجام دیے۔ تعزیتی اجلاس سے سابق ایم پی امیدوارکرشناکماری یادو، کھگڑیاواسمبلی حلقہ کی سابق رکن اسمبلی پونم یادو، سمری بختیارپور اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹرارون کماریادو، ضلع پریشدسہرسہ کی صدرکرن دیوی، ضلع پریشدسہرسہ کے سابق صدرسریندریادو،سمری بختیارپور نگرپریشد کے نائب چیئرمین نمائندہ وکی کمار،سمری بختیارپور بلاک پرمکھ شبنم کماری،  بی جے پی لیڈررتیش رنجن وغیرہ نے خطاب کیا۔ سبھوں نے مرحوم جیالال منڈل کی سیاسی وسماجی خدمات پر تفصیلی گفتگو پیش کی۔ مقررین نے کہاکہ مرحوم جیال لال ایک عظیم مجاہدتھے۔ انگریزوں نے بغاوت کے جرم میں ان کے گھرکے آگ کے حوالے کردیاتھا۔ وہیں یہ بھی کہاکہ جب جواہر لعل نہرو پہلی بار پارلیمنٹ کاانتخاب جیتے تھے تو سارے ممبران پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ ووٹوں سے انہوں نے ہی جیت درج کی تھی، اور ان کے بعد اگرکسی نے سب سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی تھی تو وہ جیالال بابو تھے۔ مقررین نے مقامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ سمری بختیارپور سب ڈویژن کے احاطہ میں جیالال جی کا مجسمہ نصب کرائیں۔ تاکہ آئندہ نسلیں بھی ان کو یادرکھ سکے۔ اس پروگرام کو یادگار اور کامیاب بنانے میں جیالال جی کے اکلوتے بیٹے پشوپتی ناراین منڈل، ان کے تینوں پوتے صحافی برجیش کماربھارتی اوران کے دونوں بھائیوں نے اہم کرداراداکیا۔