Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Feb
ممبئی، 13 فروری ( ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کی باضابطہ شراکت داری کے لیے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔ٹینڈر کے عمل سے متعلق تفصیلی شرائط و ضوابط بشمول اہلیت کے تقاضے، بولی جمع کرانے کا طریقہ کار، حقوق اور ذمہ داریاں وغیرہ ‘کوٹیشن کی درخواست’ (“آر ایف کیو”) میں موجود ہیں جو ادائیگی کی وصولی پر دستیاب کر دی جائیں گی۔ایک سرکاری بیان میں، بی سی سی آئی نے کہا،’’ایک لاکھ ہندوستانی روپے کی ناقابل واپسی فیس اور کسی بھی قابل اطلاق گڈس اینڈ سروس ٹیکس دستاویزات کو حاصل کرنے کا طریقہ کار اس نوٹس کے ضمیمہ اے میں درج ہے۔ آر ایف کیو 17 فروری 2023 تک خریداری کے لیے دستیاب رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’خواہشمنداداروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ rfq@bcci.tv پر ضمیمہ اے میں درج طریقہ کار کے مطابق آر ایف کیو کی خریداری کے لیے کی گئی ادائیگی کی تفصیلات ای میل کریں۔ واضح کیا جاتا ہے کہ ادائیگی کی تصدیق کے بعد ہی آر ایف کیو دستاویزات کا اشتراک کیا جائے گا۔ کوئی بھی پارٹی جو بولی جمع کروانا چاہتی ہے ،اسے آرایف کیو خریدنے کی ضرورت ہے۔ تاہم، آر ایف کیو میں بیان کردہ اہلیت کے معیار کو پورا کرنے والے اور اس میں بیان کردہ دیگر شرائط و ضوابط کے ساتھ ہی بولی لگانے کے اہل ہوں گے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ صرف آر ایف کیو کی خریداری کسی بھی شخص کو بولی لگانے کا حق نہیں دیتی۔ بی سی سی آئی بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی مرحلے پر بولی کے عمل کو منسوخ کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے‘‘۔