Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Feb
نئی دہلی، 16 فروری (ہ س)۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر اپنا تفصیلی جواب لوک سبھا سکریٹریٹ کو بھیج دیا ہے۔ بی جے پی ارکان نے راہل کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے 10 فروری کو بھیجے گئے نوٹس پر اپنا جواب داخل کیا ہے۔ بی جے پی کے ممبران پرہلاد جوشی اور نشی کانت دوبے نے انہیں استحقاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے نوٹس دیا تھا۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 7 فروری کو صدر کے خطاب پر بحث کے دوران وزیر اعظم پر یہ تبصرہ کیاتھا۔