Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb
پٹنہ/ڈہری آن سون، 17 فروری (انجم ایڈوکیٹ)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے چناری تھانہ کے گپتا دھام مندر کے راستے میں ایک پک اپ وین کے کھائی میں گرنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 19 زخمی ہیں۔ جنہیں سہسرام صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس پی ونیت کمار نے جمعہ کے روز بتایا کہ پک اپ وین 26 مسافروں کو لے کر مہاشیوراتری کیدرشن کے لئے پہاڑی راستے سے گپتا دھام جارہی تھی۔ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور پک اپ کھائی میں پلٹ گئی جس سے اس پر سوار 26 میں سے 19 مسافر زخمی ہیں۔ 3 کی موت ہوگئی اور باقی لاپتہ ہیں۔ گاڑی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ سہسرام کے ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے ہیں۔سبھی لوگ ضلع کے کاراکاٹ تھانہ علاقہ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔