Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb
ممبئی ،18فروری:ہالی ووڈ اداکار شاہنوازپردھان جنہوں نے مزار پور اور رئیس فلموں میں اپنے ادا کاری کے جوہر دکھائے ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ ممبئی میںایک ایوارڈ فنکشن میں حصہ لے رہے تھے جب ان کے سینے میں درد محسوس ہوا اور اس کے ساتھی بیہوش تھے جب انہیں کوکیلا بین اسپتال لایا گیا اس وقت تک وہ انتقال کرچکے تھے۔ ان کے ساتھی اداکارجو اس وقت موجود تھے انہوں نے کہا کہ فنکشن کے دوران سب ٹھیک تھا اور شاہنواز پردھان کو بھی ایوارڈ سے نوازاگیا۔اس کے بعد گرپڑے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر انہیں بچانے میں ناکام ہوگئے۔ اس کے فوراً بعد ایوارڈ پروگرام کو منسوخ کردیاگیا۔ شہنواز پردھان نے خدا حافظ اور ایم ایس دھونی فلم میںبھی کام کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلس میں بھی کام کیا۔

