زندگی امتحان لیتی ہے ادارہ ‘اپنا ادھیکار’ کا کیریئر کونسلنگ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb

کولکاتا 18/ فروری (محمد نعیم) آج کی سخت مسابقتی دنیا میں لوگ مسلسل جدو جہد کے بعد بھی اپنی مقصود منزل پانے کی امید کھوتے جارہے ہیں۔ ایسے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے معروف سماجی و تعلیمی ادارہ ‘اپنا ادھیکار’ طلباء کو کیریئر کونسلنگ کے ذریعے ان کی طاقتوں اور کمزوریوں کا تعین کرتے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز پارک سرکس کے ملن میلہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران متذکرہ بالا ادارہ کے روحِ رواں مسز ماہی زبیر نے بتایا کہ ریاست کی کثیرالاضلاع آبادی میں بچوں کو مشکلات اور سخت مقابلوں کا سامنا ہے۔ ایسے میں کیریئر کونسلنگ طالب علم کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ طلباء اپنی وسیع النظر کے ذریعے صحیح حکمت عملی تیار کرسکتے ہیں۔ تقریب کے اہم شرکاء میں وقف بورڈ مغربی بنگال کے سی ای او مسٹر احسان علی، مغربی بنگال مومن انصار سبھا کے ریاستی صدر عبدالقیوم انصاری، ساجد انصاری اور منصوری زبیر شامل تھے۔