مہاشیوراتری کی پورے ملک میں دھوم، پی ایم مودی کی مبارکباد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb

نئی دہلی ، 18فروری :پورے ملک میں مہاشیو راتری کی دھوم ہے۔ مندروں میں بھیڑہے۔ اس موقع پرپی ایم مودی نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جب کہ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ نے مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر ملک کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھن کھڑ نے کہا کہ بھگوان شیو ہمیں تمام برائیوں سے بچا ئیں اور صحیح راستے کی جانب رہنمائی کریں۔دھن کھڑ نے کہا مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔بھگوان شیو ہمیں تمام برائیوں سے دور رکھے اور ہمیں صحیح راستے کی طرف لے جائے اور ہماری زندگی کو امن اور ہم آہنگی سے بھر دے۔ پی ایم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کو مہاشوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ مہا شیوراتری کے خاص موقع پر سب کو مبارکباد۔تمام ہم وطنوں کو مہاشیو راتری کی لامحدود نیک خواہشات۔ وہیں شیو راتری کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کرکے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ تمام ہم وطنوں کو مہاشیواراتری مبارک ہو۔ ملک کے عوام کو مہاشیو راتری کی نیک خواہشات۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی ٹویٹ کرکے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو مہا شیوراتری کی مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ مہادیو کا آشیرواد آپ سب کے ساتھ رہیں۔مہا شیوراتری 2023 آج، مہا شیوراتری کے موقع پر، ملک بھر کے مندروں میں ایک بہت بڑی بھیڑ نظر آ رہی ہے۔ دہلی ہو یا امرتسر، لوگ صبح 5 بجے سے ہی قطاروں میں کھڑے ہو کر شیو پوجا میں لگے ہوئے ہیں۔