قتل کی سازش کرنے والے شوہر اور شوٹر سمیت چار گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Feb

بیگوسرائے ، 19 فروری : بیگوسرائے پولیس نے گزشتہ جمعہ کے روز بکھری تھانہ علاقے میں جوکیاہی پل کے قریب مونا قتل معاملہ کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں قتل کی سازش کرنے والے شوہر ، شوٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کے روز ایس پی یوگیندر کمار نے دی۔
ایس پی نے بتایا کہ 17 فروری کو بلیا تھانہ علاقے کے بربیگھی رہائشی پرشانت کمار پدار کی اہلیہ مونا رانی کو بکھری کے جوکیاہی پل کے قریب بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ وہیں شوہر کا کہنا تھا کہ قتل لوٹ کی مخالفت پر کیا گیا ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بکھری ڈی ایس پی چندن کمار کی قیادت میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جانچ کی تو عشق میں قتل کا انکشاف ہوا۔
اس کے بعد قتل کے سازش رنے والے شوہر پرشانت کمار پدار، لائنر وید پرکاش (گنگیا) ، صاحب چودھری عرف بیدیا ناتھ (شمبھا) اور شوٹر روپیش کمار (پیر نگر چھوڑاہی) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، اس کی ایف ایس ایل تفتیش کی جائے گی۔ کیس کی تیز رفتاری سے ٹرائل کرتے ہوئے سب کو سخت سزائیں دی جائیں گی اور تحقیقات میں شامل ٹیم کو انعام دیا جائے گا۔
ایس پی نے بتایا کہ جب پرشانت ایم بی اے کرنے دہلی گیا تو اس کی ملاقات بھگت پور کی رہنے والی ممتا کماری عرف مونا نامی لڑکی سے ہوئی۔ مونا کے ساتھ لو میرج کے بعد پرشانت گاو?ں ا?یا اور کھگڑیا میں اپنے بھائی کے اسپتال میں منیجر کے طور پر کام کرنے لگا۔ اسی دوران تقریباً پانچ سال قبل اسے اپنے گاو?ں کی ایک لڑکی سے محبت ہو گئی جواسپتال میں ہی کام کرتی تھی۔
اس کی اطلاع ملنے کے بعد اس کی بیوی اور اس کی محبوبہ کے درمیان مسلسل جھگڑا ہوا اور میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی شدت اختیار کر گیا۔ پرشانت اپنی نئی معشوقہ کے ساتھ رہنا چاہتا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے میں مدد کے لیے سنیل نامی دوست سے مدد مانگی ، پھر سنیل نے اسے سپاری قہیلر سے ملوایا، جو کھگڑیا ضلع کے شمبھا کے رہنے والے ہیں، اور ڈیڑھ لاکھ روپے میں ڈیل طے پائی۔
اس کے بعد 16 فروری کو پرشانت نے تین قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ مجرم صاحب چودھری سے ملاقات کی اور اس پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے دباو? ڈالا۔ جہاں صاحب چودھری کو بتایا گیا کہ 17 فروری کو صبح 7 سے 7:30 بجے تک کپڑے اور مارکنگ کے لئے بائک سے گھر سے نکل کر گڑھ پورہ بابا ہریگیری دھام بکھری جانے کے بعد ا?ٹھ سے نو بجے کے درمیان کام ہو جائے گا۔ اس حکمت عملی کے تحت شوہر پرشانت اپنی بیوی مونا رانی اور بچے کے ساتھ صبح 7:30 بجے گھر سے گڑھ پورہ کے لیے نکلا اور منصوبہ کے مطابق مونا کا بکھری تھانہ علاقے کے جوکیاہی پل کے قریب قتل کر دیا گیا۔