Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb
ہسپورہ/اورنگ آباد:
ہر سال کی طرح دو ماہ قبل (سال 23-2022ء) کے لئے ضلع اورنگ آباد میں دسواں پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جانب سے عالمی مقابلہ امتحان ہوئے اس علمی مقابلہ امتحان میں ضلع اورنگ آباد کے سب ہی بلاکوں کے غیر سرکاری اسکولوں کے پرنسپل و ہیڈ ماسٹروں نے اپنے اپنے اسکولوں کے بچے اول درجہ سے ہفتم درجہ تک کے ذہین بچوں کو شریک امتحان کئے۔ اس علمی مقابلے امتحان میں تقریباً دو سو سے زائد بچے و بچیاں شریک امتحان ہو کر اپنے اپنے ذہانت کا ثبوت دینے کی کوشش کئے۔ اس علمی مقابلہ کے امتحان میں ہسپورہ بلاک کے بھی تقریباً سب ہی غیر سرکاری اسکولوں کے بچے و بچیاں شریک ہو کر اپنے اپنے اسکولوں کے نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اسی بلاک کے انفرادی حیثیت کا اسکول”نیشنل اسکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ہسپورہ)” کے بھی بچے و بچیاں اس علمی مقابلہ امتحان میں شریک ہو کر ذہانت کا ثبوت دیا اور ضلع اورنگ آباد کے اس علمی مقابلہ امتحان میں پہلا اور دوسرا ایوارڈ و سند لے کر ہسپورہ بلاک و اپنے اسکول کا نام روشن کیا پہلا ایوارڈ و سند ایمن آفریں بنت فتح خان (گہنا) اور دوسرا ایوارڈ و سند آشیہ عنبریں بنت محمد پرویز و اردو دنیا کا مشہور فکشن نگار و مکالمہ کار نثار احمد صدیقی کی نواسی (مسلم آباد) نے حاصل کئے۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایمن آفریں، آشیہ عنبریں و فوزیہ عنبریں یہ تینوں ہر سال اپنے کلاس میں یک بعد دیگر فرسٹ، سیکنڈ،ٹھرڈ ڈیویژن سے کامیاب ہوتی رہی ہیں۔ اور اسکول میں تین مورتی کے نام سے مشہور ہے۔ ایمن آفریں و آشیہ عنبریں نے یہ ایوارڈ و سند ضلع اورنگ آباد کے مشہور و معروف اتسو میرج ہال میں پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پرنسپل ہریش سنہا اور نیشنل صدر سید شمائل احمد کے ہاتھوں سے دستیاب ہوئے ان دونوں بچیوں سے متعلق اتسو ہال میں بیٹھے ہوئے دوسرے گارجین و پچوں سے تعارف کرائے اور پھر ان کے گارجین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے والے بچے و بچیوں کو ایوارڈ و سند اور علم کی اہمیت بتائی اس کے علاوے دوسرے بچوں کو مستقبل کے چلڈرن علمی مقابلے امتحان کے لئے حوصلہ بلند کئے یہ تقریب شام کے پانچ بجے کے بعد اختتام پزیر ہوا۔۔

