Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb
مشہور گلوکار سونو نگم چیمبور میں ایک پروگرام میں پرفارم کر رہے تھے، تب ہی ٹھاکرے دھڑے کے ایم ایل اے کے بیٹے نے ان کیتقریب میں دھکامکی کی۔ اس نے سونو نگم کو دھکا دے دیا۔ نگم کے ساتھی فنکاروں کو بھی مارا پیٹا۔ اس معاملے میں ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں دیر رات ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، پیر کی شام چیمبور میں ایک تقریب کا اہتمام ٹھاکرے دھڑے کے ایم ایل اے پرکاش پھاترپیکر نے کیا تھا۔ اس پروگرام میں سونو نگم کی لائیو پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران جب سونو نگم گانا گا کر اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے تو وہاں موجود لوگوں میں سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینے کی ہوڑ مچ گئی ۔ اس میں سونونگم سے ٹھاکرے دھڑے کے ایم ایل اے پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے سوپنل پھاترپیکر سے دھکامکی ہو گئی۔
سونو نگم اسٹیج کی سیڑھیوں سے نیچے گر گئے۔ ان کے باڈی گارڈ اور ٹیم کے کچھ فنکاروں کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی ۔ اس واقعے کے بعد سونو نگم کو قریبی جین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال سونو نگم محفوظ ہیں۔
سوپنل پھاترپیکر سونو نگم کو تصاویر لینے پر مجبور کر رہے تھے۔ انکار پر اس نے حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس دوران سونو نگم نے آدھی رات کو چیمبور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ سونو نگم کی شکایت پر پولیس نے ایم ایل اے پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے سوپنل پھاترپیکر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

