Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb
فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ اور بہترین ڈانسر کے طور پر جانی جانے والی بیلا بوس انتقال کر گئیں۔ 20 فروری کو آخری سانس لی۔
بیلا بوس نے 1950 اور 1980 کے درمیان ہندی اور دیگر ہندوستانی فلموں میںکام کیا۔ انہوں نے تقریباً 200 فلموں میں کام کیا۔ اداکارہ بیلا نے ’شکار‘، ’جینے کی راہ‘، ’جے سنتوشی ماں‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ وہ ملٹی ٹیلنٹڈ تھیں۔ اداکارہ اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے رقص کے لیے جانی جاتی تھیں۔ ہر کوئی ان کے منی پوری ڈانس کاقائل تھا۔
بیلا بوس کولکاتا کے ایک بڑے گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک تاجر اور والدہ گھریلو خاتون تھیںلیکن ان کا خاندان ایک بینک کے ڈوبنے سے برباد ہوگیا تھا۔ اس کے بعد بیلا ممبئی آگئیں۔ کچھ دنوں بعد ان کے والد کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ اپنے والد کی موت کے بعد بیلا نے اپنے گھر کو چلانے کے لئے فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا ۔

