ڈیوڈ وارنر بھی انڈیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb

نئی دہلی ، 21فروری :آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو انڈیاکے خلاف ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے وہ دہلی ٹیسٹ میں کْہنی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فریکچر کے باعث اب ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے، اسی وجہ سے وہ وطن واپس جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کنکشن کا شکار ہو کر دہلی ٹیسٹ کے دوسرے روز باہر ہو گئے تھے، میتھیو رنشا کو ٹیسٹ کنکشن کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ڈیوڈ وارنر کو محمد سراج کی پہلی اننگز میں گیند ہیلمٹ پر لگی تھی اور ایک گیند بازو پر لگی تھی، ایکسرے میں فریکچر بتایا گیا ہے۔جوش ہیزل ووڈ بھی فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز فیملی میں بیماری کے باعث وطن واپس جا چکے ہیں۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ کو شروع ہو گا۔