حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش پر یونانی ڈے تقریب کا اہتمام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb

عمران حسین نے اپنے خطبہ میں کہا، حکیم اجمل خان یونیورسٹی کا قیام اشد ضروری

نئی دہلی،21فروری :مسیح الملک حافظ حکیم اجمل خان نہ صرف ایک ماہر طبیب تھے بلکہ ایک بلند پایہ سیاسی رہنما، مجاہد آزادی، ماہر تعلیم اور منکسر مزاج شخصیت کے مالک تھے ۔ حکیم اجمل خان کے 155ویں یوم پیدائش کے موقع پر انڈین سسٹم آف میڈیسن ( آئی ایس ایم ) سیل اور مشہور ا یور وید دوا کمپنی ا یمل کے اشتراک سے راجندر بھو ن میں اجمل ڈے اینڈ نیشنل یو نا نی ڈے 2023 تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی حکومت کے کا بینہ وزیر برائے خوراک و رسد عمران حسین نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج ایک ایسا مکمل علاج ہے جس میں ہر مرض کی دوا مو جود ہے۔ کرونا کے وقت یونانی ادویات سے لاکھوں مریض صحت یاب ہوئے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملک بھی یو نانی ادویات کی رسد میں اضافہ ہوا۔ یو نانی و آیو ر و ید طریقہ علاج کے سلسلے میںحا فظ حکیم اجمل خان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی محنت و کاوش کا ہی نتیجہ ہے کہ گلی قاسم جان کا ہندوستانی دواخانہ آج بھی قائم ہے دوا خانہ میں جس جگہ وہ غریب مریضوں کا مفت علاج کیا کرتے تھے وہ جگہ آج بھی خالی ہے اور اس دوا خانہ میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔ عمران حسین نے یقین د ہا نی کرتے ہوئے کہا کہ حکیم اجمل خان یو نیور سٹی بنانے کے لئے دہلی حکومت کے رو برو تجویز پیش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تا کہ جلد از جلد اجمل خان یو نیور سٹی کاقیام عمل میں لایا جا سکے۔ راجندر نگر سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے در گیش پا ٹھک نے کہا کہ یو نانی طریقہ علاج کو بہتر بنانے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تا کہ یہ ایک مکمل علاج کی شکل میں اپنی شناخت بنا سکے۔ حکیم اجمل خان ایک ماہر طب تھے یو نانی طریقہ علاج پر انھیں دسترس حاصل تھی۔ اجمل خان یونیورسٹی بنانے کی پر زور تائید کرتے ہوئے در گیش پا ٹھک نے کہا کہ وہ یو نانی و آیور وید ڈاکٹروں کے ساتھ کندھے سے کند ھا ملانے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زمانہ قدیم جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہر مرض کا علاج ہوتا تھا مو ڈرن سا ئنس لگاتار نئے تجربات میں مصروف ہے چنانچہ یو نانی و آیور وید کو بھی مسلسل تحقیق و تجربات کرتے رہنا چاہیے۔ آئی ایس ایم سیل کے صدر ڈاکٹر بھانو پر تاپ نے کہا کہ ایم سی ڈی اور دہلی حکومت کے محلہ کلینک میں یو نانی و آیور ویدک ڈاکٹروں کی تقرری ہو نی چاہیے۔تاکہ غریب عوام کا بھی مفت علاج ہو سکے اور یو نانی و آیور ویدک ڈاکٹر وں کو انگریزی دوا سے بھی علاج کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔آئی ایس ایم کے معا ون کار ڈاکٹر مقیم احمد نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکیم اجمل خان کے مزار سے نا جائز قبضہ کو فوری طور پر ہٹانا چاہیے۔ طبیہ کالج قرول باغ میں ڈائریکٹر کے عہدہ پر آئی ایس ایم ڈاکٹر کی تقرری ہونی چاہیے تاکہ وہ یو نانی اور آیور وید میں در پیش مسائل کا تدارک کر سکے۔ ڈاکٹر مقیم نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ دہلی حکومت نے پچاس آیور وید ک اور یو نانی ڈسپنسری کے قیام کو منظور ی دے دی ہے۔ اور جلد ہی محلہ کلینک میں بھی سو ڈاکٹروں کی تقرری ہونے جا رہی ہے ۔اس تقریب میں ڈاکٹر فہمیدہ کوثر، ڈاکٹر محمد جنید ، ڈاکٹر گجیندر چوہدری،ڈاکٹر راجکمار وغیرہ کو حکیم اجمل خان ایوارڈ برائے سال 2023 سے سر فراز کیا گیا۔