Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb
کولکاتا ٢٢/ فروری (تاثیر بیورو) گزشتہ روز انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال کے ارباب و اختیار کی جانب سے مغربی بنگال کے ایک عظیم شاعرحضرت قیصر شمیم مرحوم کے نام سے منسوب کولکتہ اردو گھر میں ایک لائبریری کاقیام عمل میں لایا گیا، اور اس کا افتتاح 21 فروری کو جشن عالمی یوم مادری زبان کے دن کا تعین کرتے ہوئے وزیر برائے قدرتی آفات عزت مآب الحاج جاوید احمد خان کے دست مبارک ربن کاٹ کر لائبریری کا افتتاح ہوا۔ جہاں موقعے پر انجمن ترقی اردو ھند مغربی بنگال کے جملہ اراکین و عہدے داران سبھی لوگ شریک تھے۔ آغاز پروگرام سے قبل کھڑ گ پور سے آئے ہوئے مہمان ذیشان انجمن کے سنئیر رکن حضرت صوفی سید ابرار صفی چشتی صاحب سے تلاوت کلام اللہ کی درخواست کی گئی، بعد ازاں وقت کی کمی کی وجہ کر مخصوص مقررین کی تقریروں پر اکتفا کیا گیا۔ اختتام پروگرام کے بعد کھڑگ پور یوتھ فورم فار سوشیل سروسز کے سکریٹری شاہد احمد خان، کھڑگ پور دیپ مہیلہ سمیتی کی سکریٹری محترمہ رقیہ بیگم، اور حضرت صوفی سید ابرار صفی چشتی نے انجمن ترقی اردو ھند مغربی بنگال کے متحرک ومخلص جنرل سکریٹری ڈاکٹر واصف اختر صاحب کو ان کے اظہار خلوص ومحبت کے اعتراف میں تالیوں کی گونج کے درمیان انہیں تنظیم کی جانب سے اعزازات تفویض کئے، جیسے موصوف نے خندہ زنی سے قبول کیا اور تشکرات و دعاؤں سے نوازا۔

