کورونی گاؤں میں مار پیٹ ضلع پریشد سمیت 7زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) مقامی تھانہ حلقہ کے استھوا پنچایت کے کورونی گاؤں میں بدھ کے روز ہوئی مار پیٹ میں دونو جانب سے نصف درجن افراد زخمی ہوگئے زخمی کورونی گاؤں باشندہ ضلع پریشد رنجنا کماری راج دیو ساہ ، کی بیوی کرن دیوی ، ویکاس کمار ، و لال بہادر ساہ کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے دوسری جانب سے زخمی شیو شنکر ساہ کی بیوی پتول دیوی رامیشور ساہ کی بیوی سندری دیوی، چندیشوری دیوی، کو بھی علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ضلع پریشد رنجنا کماری کا کہنا ہے کہ پڑوس میں شراب کی خرید فروخت کی جاتی ہے جب میں نے مخالفت کی تو ہم لوگوں کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دیا گیا جبکہ دوسرے جانب سے شیو شنکر ساہ زمینی تنازعہ بتا رہے ہیں تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے دونو جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی مزید کاروائی کی جائے گی