ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا اختتام ہے: امام الحق۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb

کراچی،22فروری : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے با ز امام الحق نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا اختتام ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امام الحق نے ثانیہ مرزا کے ٹینس کیریئر کے اختتام پر جاری پیغام میں کہا کہ شاندار کیریئر مبارک ہو بھابھی!۔ امام الحق نے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بلے با ز امام الحق نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ثانیہ مرزا نے امام الحق کے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکریہ میرے بھائی۔واضح رہے کہ بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر گزشتہ روز شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ثانیہ مرزا اپنے آخری ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔دبئی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئی تھیں۔انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرایا تھا اور اس شکست کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر ختم ہوگیا ہے۔