کرناٹک میں بس اسٹینڈ سے سرکاری بس چوری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb

بنگلورو،22 فروری: کلیانہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے تعلق رکھنے والی ایک سرکاری بس کرناٹک کے کالابورگی ضلع کے چنچولی بس اسٹینڈ سے چوری ہوگئی۔ مبینہ طور پر ملزمان بس اسٹینڈ پر گھوم رہے تھے اور صبح ساڑھے تین بجے پلیٹ فارم دو پر کھڑی بس کو لے کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ بس تلنگانہ کی طرف جارہی تھی۔
چنچولی بس اسٹینڈ پر کھڑی کلیانہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹیشن کارپوریشن کی بس کو کچھ آدمی چلا کر لے گئے۔ بس کا رجسٹریشن نمبر KA 38 F 971 KKRTC ہے۔ذرائع کے مطابق، چور 3.30 بجے کے قریب بس اسٹینڈ میں کھڑی گاڑی کو لے گئے، وہ چنچولی تعلقہ کے مریاں گاؤں کے راستے تانڈور میں سرحد عبور کر کے تلنگانہ میں داخل ہوئے۔چنچولی پولیس ابھی تک بس کا سراغ نہیں لگا پائی ہے۔ انہیں شبہ ہے کہ ملزموں نے بس کو کسی الگ تھلگ جگہ پر چھوڑ دیا ہوگا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوری کی بس کی تلاش کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔