Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) جنتا دل (یونائیٹیڈ) روہتاس ضلع دفتر پربھاکر روڈ سہسرام میں 5 مارچ کو بین الاقوامی یوم خواتین ریاستی دفتر کرپوری آڈیٹوریم پٹنہ اور 14 اپریل کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کو منانے کیلئے ایک روزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کی ۔مہمان خصوصی کے طور پر جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ڈویژنل انچارج راجکشور پرساد نے میٹنگ میں شرکت کی اور انھوں نے کہا کہ جنتا دل (یونائیٹیڈ) عالمی یوم خواتین کو بڑے پیمانے پر منائیگی ۔ کرپوری آڈیٹوریم پٹنہ میں خواتین کو برابری کا درجہ دیتے ہوئے یہ جشن منایا جائیگا، ہماری عوام کے قابل احترام لیڈر عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔ مسز ارونا سنگھ جنہیں پروگرام کا ضلع انچارج بنایا گیا تھا انھوں نے اس پروگرام میں کہا کہ ہر بلاک سے پانچ خواتین کا پٹنہ جانا لازمی ہے ۔ مزکورہ 5 مارچ اور 14 اپریل کے پروگرام کے علاوہ مورخہ 25، 26 مارچ کو سب ڈویژنل سطح پر بھیم سمواد کا انعقاد ہوگا ۔ میٹنگ میں چیف ترجمان رنکو سنگھ، سویتا نٹراج، پرمیلا سنگھ، دیپک رجک، نیہا نٹراج، رام پرویش رام، راکیش کمار مننا، رامیشور رجک، شکنجے سنگھ، راجیش سونکر، ڈوما رام، دیپک چوبے، ڈاکٹر امریندر کشواہا، ابھیشیک کشواہا، منا کشواہا، ہریہر سنگھ، منوج کمار سنگھ، رونا دیوی، سنجے ورما، اشوک چودھری، ارون سونی، سدھیشور کشواہا، گووردھن سنگھ، سنتوش چندرونشی وغیرہم عہدیداران و کارکنان موجود تھے ۔

