Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Feb
موتیہاری ، 23 فروری :ضلع میں چل رہے فرضی ریل ٹکٹ کے کاروبار کے خلاف ریلوے پروٹیکشن فورس کی طرف سے چلائی جا رہی خصوصی مہم میں فرضی شناختی کارڈ پر ای ٹکٹ بنانے والے تین کو گرفتار کیا ہے۔اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے باپودھام موتیہاری آر پی ایف کے کمانڈر پنکج کمار گپتا نے جمعہ کے روز بتایا کہ سمستی پور ریلوے ڈویزن کے چیف سیکورٹی کمشنر ایس جے این جانی کی ہدایت پر چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت ضلع کے تین مقامات پر چھاپہ ماری کر لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔ تین تاجروں کو ہزاروں روپے کی ای ٹکٹ کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار تاجروں کی شناخت بنجریا تھانہ علاقہ کے تحت چلہان کے رہنے والے مہیش کمار، ہرسدھی تھانہ علاقہ کے ماتلوہیار کے وکی کمار اور مانک پور کے اجیت کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ گرفتار تینوں تاجروں سے ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں بتیا ریلوے مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیجا جا رہا ہے۔ا?ر پی ایف کی اس کارروائی کے بعد ضلع کے فرضی ٹرین ٹکٹ کے کاروبار کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

