بے قابو پک اپ نے خاتون ٹیچر کو ماری ٹکر ہوئی جاں بحق، ایک شدید زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے شیو ساگر تھانہ علاقے کے گردھریہ موڑ کے قریب آج کی گزری شب سڑک حادثہ میں ایک خاتون ٹیچر کی موت ہوگئی جبکہ اس واقعہ میں ایک اور شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے ۔ جسکا علاج چل رہا ہے ۔ ٹیچر اپنی ڈیوٹی سے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ شیو ساگر تھانہ علاقہ کے گردھریہ موڑ کے قریب اسے بے قابو پک اپ نے ٹکر مار دی ۔ مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی ٹیچر آشا دیوی کو مردہ قرار دے دیا جبکہ موٹر سائیکل سوار کا علاج چل رہا ہے ۔ مذکورہ ٹیچر شیو ساگر بلاک کے دہریا پرائمری اسکول میں تعینات تھی اور وہ چناری تھانہ علاقہ کے تحت مورا گاؤں کے رہنے والے کاشی تیواری کی بیوی تھی ۔ واقعہ کے بارے میں شیو ساگر تھانہ کے سب انسپکٹر منیش کمار نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کراکر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے اور پولس ہر معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے ۔