Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb
نئی دہلی،25فروری: دہلی کے آنند پروت علاقے میں کل رات ایک ٹرک کی زد میں آکر 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ روہتک روڈ پر موقع پر پہنچ کر پولیس کو ایم سی ڈی کا ایک ٹرک ملاجو پلٹ گیا۔واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ دوپہر دو بجے کے قریب پی سی آر پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں ایک فون کرنے والے نے بتایا کہ آنند پروت علاقے میں ایک ٹریک الٹ گیا ہے، جس میں چار لوگ پھنس گئے ہیں۔ موقع پر پہنچ کر حادثے کا شکار ٹرک کو کرین کی مدد سے اٹھایا گیا اور اس کے نیچے پھنسے مزدوروں کو باہر نکالا گیا۔ اس سڑک حادثہ میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شخص نے علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ دیا۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ تیز رفتار ٹرک گلی نمبر ایک طرف سے آیا۔ مین روڈ پر توازن کھو بیٹھا جہاں مزدور سڑک پر سیمنٹ کی اینٹوں کا فرش بنانے کا کام کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری سے آنے والا ٹرک اپنا توازن کھو بیٹھا اور سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر الٹ گیا۔ سبھی ایم پی کے ٹیکم گڑھ کے مہاجر مزدور ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے، تاہم ابھی تک ٹرک کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام مزدور اور ایک معصوم ٹکم گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ مرنے والوں کی لاشیں،آر ایم ایل مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔رمیش ولد رام سوروپ عمر 30 سال رہائشی بل – شاہ پور ضلع ٹیکم گڑھ ایم پی۔سونم بیوی رمیش عمر 25 سال،انوج ولد کِلو عمر- 4 سال (ایک لڑکا جو قریب ہی کھیل رہا تھا)کِلو عمر-40 سال ہے۔

