حسن علی جن پر 8بلین ڈالر کے گھپلے کا الزام تھا انتقال کرگئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb

پنے،25فروری : ارب پتی حسن علی خان جو گھوڑدوڑاور قیمتی گاڑیو ںکا شوقین تھا لمبی بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔ ان پر انفوسمنٹ ڈرایکٹریٹ نے انہیں 2007میں چھاپہ مارا اور اس وقت انہو ںنے دعوی کیا کہ ان کے پاس 8.8بلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔ پچھلے چھ سالو ںسے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور انکم ٹیکس محکم کی طرف سے کیس چل رہے تھے ۔ وہ 71برس کے تھے۔ حسن علی حال ہی میں حیدرآباد گئے جہاں انہو ںنے اپنی والدین کے قبرکے پاس سورہ فاتحہ پڑھی او ر اس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔ پچھلے کئی سالوں سے وہ پنے میں رہتے تھے او رانکے خلاف ایک لاکھ روپئے کروڑ روپئے کے منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا تھا ۔ان کے خلاف بہت سارے کیس غلط بھی ثابت ہوئے۔ حسن علی خان حیدرآباد کے مرشداآباد علاقے سے تعلق رکھتے تھے ان کے والد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں کام کررہے تھے۔ انہو ںنے ایک کار سروس شروع کی ۔ وہ ممبئی اور پنے کے گھوڑریس مقابلوں میں لگا تار حصہ لیتے تھے۔ جب ان کے خلاف منی لانڈنگ کیس سامنے آئے تو انہیں گرفتا رکیا گیا تو اس دوران ان کی صحت بگڑ گئی ۔ لواحقین میں بیوی اور ایک بیٹا ہے۔