بہار میں بی جے پی کی کھسک رہی ہے زمین ، اسی خوف سے امت شاہ بار بار آ رہے ہیں: تیجسوی یادو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb

پٹنہ، 25 فروری: وزیر داخلہ امت شاہ آج بہار کے دورے پر ہیں۔ اسے لے کر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ امت شاہ جب بھی ا?تے ہیں، جملہ بازی کر کے چلے جاتے ہیں اور بہار کے لوگ ان کے جملے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو اپنے اندرونی سروے میں پتہ چلا ہے کہ بہار میں ان کا ووٹ بینک پھسل رہا ہے ، اسی لیے وہ بار بار دورہ کرتے ہیں۔ انہیں کسانوں ، نوجوانوں اور غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ملازمت کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتے ہیں۔ وہ صرف مذہب اور ذات کے نام پر ووٹ اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن بہار کے لوگ ان کی باتوں کو سمجھ چکے ہیں۔ انہیں بہت جلد ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔
تیجسوی یادو نے میڈیا سے کہا کہ ہم صرف بہار کی ترقی دینا جانتے ہیں۔ ہمیں نہ تو وزیراعلیٰ کے عہدے کی فکر ہے اور نہ ہی عظیم اتحاد سے کوئی وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔ وہ باتیں جو بی جے پی کے لوگ بولتے ہیں۔ ہم لوگ انہیں یکسر مسترد کر رہے ہیں۔ ہم لوگ صرف اور صرف بہار کی ترقی چاہتے ہیں اور یہ بھی طے ہے کہ بہار کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ادھوری رہے گی۔ اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ بہار ا?گے بڑھے، جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد آئین خطرے میں پڑا ہے، اسے بچانے کے لیے یہ ہماری ریلی ہے۔
تیجسوی نے کہا کہ ہم لوگوں کو سمجھائیں گے کہ کس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ہم لوگ ریلی کے دوران ایسے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ساتھ ہیں۔ ہمیں پورنیہ میں ریلی سے خطاب کرنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ سمجھ جائیں گے۔ اس بار ہمارا مقصد ہے کہ جو لوگ 2014 میں تخت پر ا?ئے ہیں وہ 2024 میں چلیجائیں ۔ ہم لوگ اس مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔