Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb
لکھنؤ، 25 فروری(پریس ریلیز)آج ہندوستان میں جس طرح سے کچھ سماج دشمن عناصر نفرت پھیلا کر ملک کی ساکھ بگاڑنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں ہندوستان کے بے گناہ شہری ہجومی تشدد سے مارے جارہے ہیں۔ ہاتھرس، راجستھان میں کنہیا کمار، کانپور میں خودکشی، ہریانہ میں دو مسلم نوجوانوں کا قتل، جھارکھنڈ میں پہلو خان، پھر جنید، آصفہ وغیرہ کے واقعات ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔
اس موقع پرنیشنل سوشل ورکرز آرگنائزیشن کے کنوینر محمد آفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے شہری مل جل کر رہ رہے ہیں لیکن اقتدار میں رہنے کے لیے۔ تمام ٹی وی چینل ہندو مسلم کر کے اس طرح کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔
نفرت کا نشانہ بننے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے لوگ جمع ہوئے جن میں خاص طور پر امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ، شیعہ علما ہند، شیعہ پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری سید مولانا علی حسین قمی، حاجی محمد فہیم صدیقی، رفیع الدین ، احمد مرتضیٰ علی، پی سی کریل، رضوان قریشی، عبدالصمد، ارشاد احمد صدیقی، باسط بھائی، ریاض، سلیم احمد راعنی وغیرہ خاص طور سے موجود تھے ۔

