Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26th Feb
پٹنہ،26 فروری ،(پریس ریلیز) :آج کنکر باغ روٹری کلب کے وائس پریسیڈنٹ روٹیرین راج کشور سنگھ کی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں (روٹری ضلع 3250)بہار جھارکھنڈ کے ڈسٹرکٹ گورنر سنجیو ٹھاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ابھی پورے ملک سے ختم نہیں ہوا ہے ۔ افغانستان سمیت دو ملکوں میں ابھی بھی پولیو کے اثرات پائے جا رہے ہیں۔ اس سے نپٹنے کے لئے پورے ملک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ تعلیم تاریکی کو دور کر تی ہے ، اس لئے روٹری تعلیم کے تئیں بیداری لانے کے لئے مستعد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں اور ضرورت مندوں کو روٹری ہر ممکن مدد پہنچاتا رہتا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں سنجیو ٹھاکر اور روٹری کی پہلی خاتون پونم ٹھاکر کو آفیشیل وزٹ کے دوران بوکے اور شال دے کر نوازا گیا۔ اس موقع پر وائس چیئر مین راج کشور سنگھ اور ان کی اہلیہ سونی کماری نے محترمہ پونم ٹھاکر اور سنجیو ٹھاکراورسابق ڈی جی راکیش پر ساد سنہا کو گلدستہ اور شال دے کرعزت افزائی کی۔
اس کے بعد ڈسٹرکٹ گورنرروٹرین سنجیو کمار ٹھاکر کا آفیشیل دورہ مقامی باورچی ہوٹل، کنکرباغ میں ہوا۔ پرو گرام کا آغاز کلب کے صدر روٹیرین شمبھو ناتھ سنگھ نےشمع روشن کر کے کیا۔ اس کے بعد چیئر مین اور سابق ڈسٹرکٹ گورنرڈاکٹر راکیش پر ساد نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔ کلب کے سکریٹری روٹرین اجیت کمار سنہا نے اس سیشن پر اب تک کئے گئے کاموں کی تفصیل پیش کی ۔ اس موقع پر ڈویزنل صدر کے ذریعہ ڈاکٹر بہاری رمن، ڈاکٹر منی بھوشن، ششی کانت چودھری اور شیلیندر کمار سنہا کو رکنیت فراہم کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ گورنرانچلیش نندن کے خطاب کے بعد روٹیرین ڈاکٹر شنکر ناتھ نے بہار جھارکھنڈ کے ڈسٹرکٹ گورنر سنجیو ٹھاکر کی تعریف پیش کی۔ڈسٹرکٹ گورنر سنجیو ٹھاکر نے روٹری کے اراکین سے رکنیت بڑھانے ، روٹری فائونڈیشن کو مزید مضبوط کرنے اور دوسروں کے چہروں پر مسکراٹ لانے پر زور دیا۔ روٹیرین آر پی شریواستو نے اظہار تشکر کیا۔ اس تقریب میں روٹیرین اور ریٹائرڈ ڈی ایسپی وجے کمار یادو ، کنکر باغ روٹری کلب کے ڈپٹی چیئرمین راج کشور سنہا اور سابق ڈی جی بندو سنگھ ، ابھیشیک اکیلا، نمرتاناتھ ، دپتی سہائے، رینو موار اور کنکر باغ روٹری کلب آر سی سی کے چیئر مین ایس این سنگھ بھی موجود تھے۔