اسکول بند کرنے کیلیے ایران میں سینکڑوں طالبات کو جان بوجھ کر زہر دینے کا انکشاف

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Feb

تہران ،27فروری : ایران میں ایک ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران کے سب سے بڑے شہر ’’قم‘‘ میں حالیہ مہینوں میں سینکڑوں سکول کی طالبات کو زہر دیا گیا ہے اور یہ لڑکیوں کے سکول بند کرنے کی کوشش میں کیا گیا۔ نومبر کے آخر سے مقامی میڈیا نے ’’قم‘‘ کے سکولوں میں دس سالہ بچیوں کو سانس میں زہر دینے کے واقعات رپورٹ کیے ہیں۔ کئی واقعات میں نو عمر لڑکیوں کو ہسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا۔اتھارٹی کے مطابق یہ پتہ چلا کہ کچھ لوگ تمام سکولوں، خاص طور پر لڑکیوں کے سکولوں کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اس دوران کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ زہر کیمیائی مرکبات کا نتیجہ تھا۔ یہ وہ کیمیائی مرکبات تھے جو فوجی استعمال میں نہیں آتے۔خیال رہے ایران میں 16 ستمبر 2022 سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاجی تحریک کو ساڑھے پانچ ماہ ہوگئے ہیں۔ قم شہر تہران سے 150 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ یہ شہر ایران میں شیعہ مذہبی علوم کا مرکز ہے۔