Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb
پٹنہ، 28 فروری: بجٹ اجلاس کے دوسرے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ہری بھوشن ٹھاکر بچول نے سیشن شروع ہونے سے پہلے ا?ر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو پر سخت حملہ کیا۔ لالو یادو کو سمن بھیجا گیا ہے، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ زمین کے بدلے نوکری، جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ حکومت ہند کا عدالتی عمل ا?ہستہ ا?ہستہ چلتا ہے لیکن پیستا ہے باریک۔ جو انہوں نے کیا، اس بنیاد پر عدالت نے انہیں سمن بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ نوکری اور زمین دیجئے اور نوکری لیجئے۔ تو قانون اپنا کام کرتا ہے اور سب کو انصاف ملتا ہے۔ جیسا کئے ہیں لالو جی ویسا ان کو بھرنا ہوگا۔ اجلاس کے حوالے سے جب ان سے میڈیا کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ا?ج عظیم اتحاد کا پہلا بجٹ ہے، کیا توقع ہے تو ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ان کا کوئی وڑن نہیں۔ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ صرف 24، 41 ہزار کروڑ روپے ہی اکٹھے ہو سکتے ہیں اور مرکزی حکومت 1.51 لاکھ کروڑ روپے دیتی ہے، تو وہ کٹورا لے کر مرکزی حکومت کے پاس جائیں گے اور جو کٹورے میں ملے گا، وہی بجٹ ہو گا۔
بچول نے کہا کہ جو وسائل پہلے سے موجود ہیں وہ ان کے اپنوں کی جیبوں میں جا رہا ہے تو وسائل کہاں سے ا?ئیں گے۔ اس لیے بہار کی حالت ایسی ہی رہے گی۔ دوسری جانب ٹیچر بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی باتوں میں نہ الجھیں۔ یہ بجٹ جو ا?نے والا ہے، وہ بہار کو ضرور گڑھے میں ڈالے گا۔

