امریکہ کو خدشہ ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb

واشنگٹن، 28 فروری : امریکہ کو خدشہ ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ بل برنس نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اور چین جوہری جنگ سے ٹالنے میں کامیاب ہو جاں گے۔
ایک انٹرویو کے دوران سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت کرنابہت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ترکیہ میں ان کی ملاقات روس کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سرگیئی نرشکن سے ہوئی تھی۔ اس ملاقات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران سرگیئی نرشکن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے سنگین نتائج کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ نرشکن اور روسی صدر بھی اس کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے چینی قیادت اور بھارتی وزیراعظم مودی کے کسی بھی قسم کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کے بیان کو بھی اہم قرار دیا۔ برنس نے کہا کہ نرشکن کے ساتھ اپنی گفتگو میں انہیں احساس ہوا کہ پوتن ابھی بھی انا میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ کنٹرول کر سکتے ہیں۔ پوتن کو لگتا ہے کہ وہ یوکرین کو تباہ کر سکتے ہیں اور یوکرین کے اتحادی یورپی ممالک کو بھی جھکا سکتے ہیں۔