Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 March
شملہ :02مارچ (ایجنسی )آؤٹ سورس ایمپلائز یونین آف ہیلتھ اور جل شکتی محکمہ کے ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مختلف مطالبات سے آگاہ کیا۔وفد نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ آؤٹ سورس ملازمین کے لیے پالیسی مرتب کریں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت ان کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نظام کو ہموار کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔اس موقع پر ایم ایل اے اندر دت لکھن پال اور نیرج نیر بھی موجود تھے۔