ٹی وی اداکار شیزان خان ضمانت پررہا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th March

ممبئی ،4مارچ: ٹیلی ویژ ن ادا کار شیزان خان جنہیں تنشیا شرما کے خودکشی کے کیس میں حراست میں لیا گیا کو آج ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ علی بابا داستان کابل کے اداکار کو دسمبر26کو گرفتار کیا گیا جب تنیشا شرما کی ماں نے ان پر الزام لگا یا کہ وہی ان کی خودکشی کے لئے ذمہ دار ہے۔ ان کی وسائی کی عدالت نے ضمانت دی اور ان کے وکیل شیلندر نے کہاکہ سچ کی جیت ہوئی ہے اور میری یہ کوشش ہوگی کہ آج شام تک ان کی رہائی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ شیزان خان بے قصور ہیں اور اگر ان کی گرفتاری کے خلاف ہائی ئیکورٹ کو بھی رجود کیا جائے تو وہ وہاں بھی انہیں بے قصور پایا جائیگا ۔ تنیشا شرما کے وکیل نے کہا کہ انہیں وہ عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔