Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th March
لاہور،4مارچ:سابق وزراعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے سابق فوجی سربراہ جنرل قمر باجوا کو کورٹ مارشل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ انہو ں نے مجھے یوکرین جنگ کے بارے میں روس کی مخالفت کرنے کو کہا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوا نے میرے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا او رجب انہوں نے میری حکومت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس کی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ فوج کو سیاسی مسائل کے بارے میںشعور نہیں ہے۔ اس سلسلے میں عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوا نے ایک تقریر میں بھی روسی فوج کویوکرین میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں بھی روس کے بارے میں کچھ خدشات ہیں کیونکہ چھوٹے ملکوں پر حملہ کرنا سمجھداری نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ روس یوکرین کے کئی علاقوں کو اپنا حصہ تسلیم کررہا ہے جب سے جنرل باجوا ریٹائر ہوئے ہیں اس کے بعد عمران خان ان پر تابڑتوڑحملے کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ا نکی حکومت گرانے میں انہیں کا ہاتھ تھا ۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف پارٹی کی حکومت کے دوران وہی اہم فیصلہ لیتے تھے۔ وہ بادشاہوں کے بادشا ہ تھے ان کے بغیر پتہ بھی نہیں ہلتا تھا ۔ او رمجھے صرف تنقید ہی ہورہی تھی ۔ جنرل باجوا نے اچھے کاموں کا سرے اپنا سرلیا جب کہ مجھے ولن کے طو رپر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے فوجی سربراہ کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ انہیں اپنا دشمن ہی سمجھتا ہے انہوں کہا کہ مجھے فوج کیساتھ کوئی اختلافات نہیں ہے۔ وہ سمجھتے کہ میں ان کے سامنے گھٹنے ٹیکوں یہ ان کی نادانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی ملک میں ایک ساتھ الیکشن چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ چوھری پرویز الہی کو تحریک انصاف پارٹی کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا تھا لیکن وہ اپنے فیصلے پر اٹل رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انتخابات ہوجائیں گے تو ان کی پارٹی کو اکثریت ملے گی ۔