Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th March
رام گڑھ، 04 مارچ: شہر کے بجولیا تالاب کے نزدیک دین بندھو نگر میں کرکرے چپس کے گودام میں ہفتہ کو خوفناک آگ لگ گئی۔ اس آگ میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق روڈ نمبر 2 میں سرل چودھری کا گودام تھا جو کرکرے اور چپس سے بھرا ہوا تھا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث گودام میں آگ بھڑک اٹھی اور سارا سامان جل کر دھواں اٹھنے لگا۔ زیادہ تر سامان پلاسٹک کے پیکٹوں میں تھا جس کی وجہ سے آگ کے شعلے بہت تیزی سے اٹھنے لگے۔
سرل چودھری کے عملے نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو گی۔ تقریباً ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ فائر فائٹر ونود کمار نے بتایا کہ 2 گھنٹے سے لگاتار آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

