سسودیا کے بینر لگانے پر اسکول کے خلاف ایف آئی آر درج

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March

نئی دہلی، 05 مارچ :دہلی پولیس نے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے حق میں بینر لگانے پر ایک سرکاری اسکول کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے کیمعاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گرفتار کیا تھا۔ہفتہ کے روز، شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں دہلی کے ایک سرکاری اسکول نے تعلیمی ادارے کے داخلی دروازے پر ایک پوسٹر لگایا، جس میں لکھا گیا تھا’’میں منیش سسودیا سے محبت کرتا ہوں‘‘۔اس کے بعد ایک مقامی باشندے دیواکر پانڈے نے بینر کے خلاف احتجاج کیا اور اس کو لگانے میں شامل لوگوں سے اسے ہٹانے کو کہا۔ تاہم، رہائشیوں نے دعوی کیا کہ عملے نے کہا کہ ان کے پاس مقامی ایم ایل اے سے اجازت ہے۔ جب پانڈے نے ایم ایل اے کو فون کیا تو انہوں نے مبینہ طور پر اجازت کے بارے میں اتفاق کیا۔ بعد میں، مقامی لوگوں نے دہلی پریوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت اسکول اتھارٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔پانڈے نے مزید کہا کہ ہم نے ان سے یہاں تک پوچھا کہ کیا ان کے پاس اجازت ہے؟ انہوں نے ایم ایل اے عبدالرحمان سیتعلق ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس کے بعد ایک شخص نے ایم ایل اے سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اجازت دی ہے تو ایم ایل اے نے ہاں میں جواب دیا۔ ہم جانتے ہیں کہ ایم ایل اے جھوٹ بول رہا ہے۔ کیونکہ اس طرح کی اجازت کبھی بھی کسی اسکول کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی نہیں دی جاتی۔شکایت کنندہ نے بتایا کہ لوگوں کے احتجاج کے بعد بینر ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بچوں کو ’’میں منیش سسودیا سے پیار کرتا ہوں‘‘ لکھوایا جاتا ہے۔ ہماری ثقافت ان سب چیزوں کی اجازت نہیں دیتی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بچوں کا برین واش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے پرنسپل سے پوچھا، لیکن وہ معاملے کی سنگینی کو پہچاننے میں ناکام رہیں جس کے بعد میں نے شکایت درج کرائی۔ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اس میں شامل مجرموں کو سزا دی جائے گی۔اس سے قبل جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں اساتذہ کو سکول کے طلباء کو ڈیسک پر وزیر تعلیم کی گرفتاری سے متعلق جذباتی نوٹ لکھنے پر مجبور کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔