بارودی سرنگ میں دھماکہ، سپاہی زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March

نئی دہلی، 05 مارچ:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن(ایل او سی) کے قریب بارودی سرنگ میں دھماکے کے واقعے میں ایک سپاہی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ نائک راجیو کمار اس وقت زخمی ہوگئے جب آج سہ پہر مانکوٹ سیکٹر میں پیشگی علاقے کی گشتی کے دوران بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا۔ افسران نے مزید کہا کہ زخمی سپاہی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں انہیں علاج کیلے ملٹری اسپتال بھیج دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کو روکنے کے نظام کے طور پر پیشگی علاقوں میں بارودی سرنگیں ہیں جو کبھی کبھار بارش کی وجہ سے بہہ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔