Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March
لکھنؤ، 05 مارچ :پریاگ راج میں امیش پال قتل معاملہ میں پولیس فرار مجرموں کو تلاش کر رہی ہے۔ اس دوران خبریں آ رہی ہیں کہ اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈی ایس چوہان نے فرار ملزمان پر اعلان کردہ انعام کی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔پولیس ہیڈکوارٹر یوپی ایس ٹی ایف سے موصولہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی پولیس ٹیمیں پریاگ راج اور آس پاس کے اضلاع میں امیش پال کے قتل میں ملوث شوٹروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔ فرار ہونے والوں پر پچاس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ اس پر پریاگ راج پولس کمشنریٹ نے انعامی رقم میں اضافہ کرنے کی تجویز پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھیجی تھی، جس کو ڈی جی پی نے قبول کرتے ہوئے شوٹروں پر اعلان کردہ انعامی رقم کو بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کر دیا ہے

