انگلینڈ کے بلے باز ول جیکس بنگلہ دیش کے بقیہ دورہ سے باہر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th March

ڈھاکہ، 6 مارچ : انگلینڈ کے بلے باز ول جیکس اتوار کو زخمی ہونے کے باعث بنگلہ دیش کے بقیہ دورے سے باہر ہو گئے۔ جیکس صحت یاب ہونے کے لئے اگلے 48 گھنٹوں میں انگلینڈ لوٹ سکتے ہیں۔ای سی بی کے ترجمان نے کہا، “ول جیکس ڈھاکہ میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران فیلڈنگ کے دوران بائیں ران میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے بقیہ دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔”ٹام ایبل کی جگہ لینے والے جیکس نے سیریز کے پہلے ون ڈے سے اپنے ونڈے کیرئر کی ابتدا کی اور بدھ کو انگلینڈ کے خلاف کم اسکور والے میچ میں بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے لئے دو ٹیسٹ اور دو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل بھی کھیلے۔
جمعہ کو دوسرے میچ میں انہوں نے صرف ایک رن بنایا اور کوئی وکٹ نہیں لی۔
ڈھاکہ میں پہلے دو میچوں کے بعد انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پیر کو ظہور احمد چودھری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی۔20 انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔
اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے ون ڈے سیریز انتہائی اہم ہے۔ انگلینڈ، جو دونوں فارمیٹ میں عالمی چیمپئن ہے، 2015 سے بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز جیتنے والی واحد مہمان ٹیم ہے۔