خاکسار ہند مشن کے زیراہتمام شب برأت کی شب میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March

ہوڑہ ٠٩/فروری (تاثیر بیورو) گزشتہ شب بینٹرا قبرستان اور للوہ قبرستان میں فلاحی ادارہ خاکسار ہند مشن کی جانب سے شب برأت کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا، جس میں تجربہ کار ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر فیروز صدیقی نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا، اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں میں قبرستان کے زائرین شامل تھے۔ اس موقع پر شمالی ہوڑہ کے رکن اسمبلی گوتم چودھری نے شرکت کی اور خاکسار ہند مشن کے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ متذکرہ بالا تنظیم کے روحِ رواں ناصر خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے دکھی، مستحق اور ضرورت مند انسان رہتے ہیں جو ہماری مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کا منشور ہی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔