Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th March
پریس نوٹ/ ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔ اردو دنیائے صحافت کے لیے ڈاکٹر مختار احمد فردین کی ساتویں کتاب ھیلپ ڈیسک، باقی کے 6/کتابیں * پرورش لوح و قلم، چوتھا ستون، سماجی امید، قلمی سفر، اردو صحافت کل آج اور کل، اردو صحافت کی کرونولوجی کے بعد آج اردو اکیڈمی تلنگانہ کے جزوی تعاون سے ساتویں کتاب ھیلپ ڈیسک خبروں کی خبر کا رسم رونمایی آج عزت مآب جناب محمد محمود علی صاحب وزیر داخلہ کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا اس کتاب کا رسم رونمایی کرنے سے پہلے عالی جناب محمود علی صاحب کو تہنیت پیش کرنے کی غرض ڈاکٹر مختار احمد فردین نے شالپوشی کرنی چاہی تو فوراً ہی انہوں نے اپنی شفقتوں سے نوازتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد فردین کو تہنیت پیش کرکے اردو زبان وادب اور اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہے کہ ملت و قوم کے لئے آپ سبھوں کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اسی طرح سے بحیثیت صحافی مصنف کے خدمات انجام دیتے رہیں اس طرح سے آج ڈاکٹر مختار احمد فردین کی ساتویں کتاب” ھیلپ ڈیسک خبروں کی خبر” منظر عام پر آگیا، اس کتاب کیلیے ڈاکٹر مختار احمد فردین نے خصوصی طور سے وزیر اعلی تلنگانہ، چیرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ، ڈاءریکٹر سیکریٹری اکیڈمی سے اظہار تشکر ادا کرتا ہوں کہ جزوی تعاون سے ساتویں کتاب ھیلپ ڈیسک خبروں کی خبر منظر عام پر آسکا،
ڈاکٹر ایم اے فردین نے ہر دلعزیز قابلِ احترام شخصیت کے مالک جناب محمود علی صاحب وزیر داخلہ کے ہاتھوں رسم رونمایی و آٹو گراف و نیک تمناؤں کا اظہار کیے، اس رسم رونمایی کے موقع پر ہر دلعزیز محمد اعظم علی ایڈیٹر آداب تلنگانہ، ڈاکٹر منیب آفاق خان سیکرٹری وزیر داخلہ، محمد ابو مظہر صاحب اور سابق چیرمین رحیم اللہ خان نیازی صاحب نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور ڈاکٹر مختار احمد فردین آپ سبھوں سے اظہار تشکر ادا کیا
وزیر داخلہ نے بھی خصوصی طور سے حوصلہ دیے ڈاکٹر مختار احمد فردین کی ساتویں کتاب ھیلپ ڈیسک، خبروں کی خبر کےلیے، اس موقع پر تہنیت دینے پہنچے ڈاکٹر مختار احمد فردین منسٹر کوارٹر آفس وزیر داخلہ کے، محمود علی صاحب وزیر داخلہ نے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد فردین کو تہنیت پیش کیے، اردو زبان وادب اور تعلیمی خدمات انجام دینے والے شخصیات میں معتبر وزیر داخلہ محمود علی صاحب ملت و قوم کو تعلیم سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آپ ہر مصنف، صاحب کتاب ماہرین و دانشوران ملت کے ساتھ ہمیشہ تلقین کرتے ہیں کہ ملت و قوم کی ترقی کے لئے کام انجام دیں اسلیے کے وزیر اعلی تلنگانہ نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ٹمیریز جیسے اسکول کا قیام ہندوستان بھر کی ریاستوں کے لیے قابلِ ستائش اور مثال قائم کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو رقم ہم پے گذرتی ہے کرتے رہیں گے

