قانون ساز کونسل الیکشن: بی جے پی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th March

پٹنہ ، 10 مارچ: بہار قانون ساز کونسل کی 5 خالی نشستوں پر 31 مارچ کو انتخابات ہونے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بی جے پی نے اس الیکشن کے حوالے سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں سابق وزیر مہاچندر پرساد سنگھ کو سارن گریجویٹ سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف اودھیش نارائن سنگھ کو گیا گریجویٹ سیٹ سے ، رنجن کمار کو کوشی ٹیچر سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے سارن ٹیچر سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے دھرمیندر سنگھ کو اپنا امیدواربنایا ہے۔
حالانکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گیا ٹیچر سیٹ سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ بی جے پی نے گیا ٹیچر سیٹ اپنی اتحادی ایل جے پی کے لیے چھوڑی ہے۔ ڈی این سنگھ وہاں سے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ جمعہ کے روز قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے ایک خط جاری کیا گیا ہے۔